بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس میں 14 ویں این پی سی کے دوسرے سیشن میں نمائندوں کی تجاویز، تنقید اور آراء سے نمٹنے کے بارے میں این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سنی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران نمائندوں نے کل9235 تجاویز پیش کیں، جنہیں قانون کے مطابق نمٹانے کے لئے 213 متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا۔ تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے تمام کی تمام تجاویز سے نمٹا گیا ہے اور متعلقہ نمائندوں کو جواب بھی دیا گیا ہے۔