بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول ، یا چینی قمری نیا سال ، سب سے اہم روایتی چینی تہواروں میں سے ایک ہے اور اسپرنگ فیسٹیول گالا دنیا بھر میں چینی گھرانوں کی پسندیدہ روایات میں شامل ہے۔ اس گالا کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 1983 میں اپنے آغاز کے بعد سے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ سانپ کے آنے والے سال کے لئے یہ تقریب خاص طور پر نہایت اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ یہ اسپرنگ فیسٹیول کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد پہلا جشن ہوگا۔ لہذا، ایک خوشحال، مبارک سال کا استقبال کرنے کے لئے موسیقی، رقص اور مشترکہ روایات سے سجی ایک خوشگوار پیش کش کے لئے سب لوگ بے تابی سے منتظر ہیں۔