سلام آباد(نمائندہ خصوصی ) حکومت نے سوشل میڈیا کنٹرول کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آمادہ کرلیا ہے۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کافیصلہ کرلیا گیا ، اس سلسلے میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا اور فائر وال ایپ کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔ذرائع نے کہا کہ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکےگی ساتھ ہی پروپیگنڈہ پوائنٹس،آئی ڈیزکوبلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ذرائع نے مزید بتایا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پرفائر وال نصب ہوگی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی اور باقی قیمت انٹرنیت سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں اداکریں گی۔