بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے دارالحکومت بیجنگ کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ردعمل کے حوالے سے اصلاحات کے گزشتہ چھ سالوں میں عوام اور کاروباری اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 150 ملین شکایات موصول کی گئی ہیں، ردعمل کی شرح 100 فیصد تک رہی ہے جبکہ حل کی شرح اور اطمینان کی شرح دونوں 97 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز ، چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی اور میونسپل حکومت کے زیر اہتمام عوامی شکایات کے فوری ردعمل کے حوالے سے بیجنگ فورم 2024 ،18 سے 19 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مستقبل میں، بیجنگ شکایات سے فوری طور پر نمٹنے کی اصلاحات کو گہرا کرےگا، عمل اور کارکردگی کو مسلسل مزید بہتر بنائے گا تاکہ عوام کے فائدے اور خوشی کے احساس کو مزید بڑھایا جائے.